پاکستانتازہ ترین

پاکستان ریلوے عید کی تعطیلات پر تین اسپیشل ٹرینیں چلائے گا۔

پاکستان ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیئے عیدالاضحی کی تعطیلات پر تین خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔

 پہلی خصوصی ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیئے ملتان، ساہیوال اور لاہور کے راستے سے چلائی جائے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے

 دوسری ٹرین 8 جولائی کو شام 6 بجکر 45 منٹ پر کراچی سے براستہ ملتان سے فیصل آباد اور لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

 تیسری سپیشل ٹرین 11 جولائی کو لاہور سے کراچی کے لیے صبح 11:30 بجے فیصل آباد اور ملتان کے راستے چلے گی۔

Related Articles

Back to top button