بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین
کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانگی۔

گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد نئی دہلی روانہ ہوگیا۔ پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کے انجن کی خرابی ٹھیک کر دی۔
بوئنگ 737 نے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ سی اے اے کے مطابق، طیارہ نئی دہلی سے دبئی جا رہا تھا، جس میں 100 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ جنہیں کھانا وغیرہ بھی فراہم کیا گیا۔
اسی رات ایک اور طیارہ ممبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا جس میں سوار مسافروں کو دبئی روانہ کیا گیا۔



