
فیفا ورلڈ کپ 2022 نومبر سے دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔ گلف ممالک میں قطر پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کا میزبان ہے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا کہ سیالکوٹ میں تیار ہونے والا الرحلہ فٹ بال 2022 میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں استعمال کیا جائے گا۔
ایک بار پھر عالمی فیفا ورلڈ کپ میں سیالکوٹ کی کمپنی "فارورڈ سپورٹس” کے بنے فٹبال ورلڈ کپ کے لیئے استعمال ہو نگے۔ یہ تیسرا موقع ہے کے "فارورڈ سپورٹس” کی مصنوعات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے 2014 اور 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی "فارورڈ سپورٹس” کے فٹبال استعمال کیئے گئے تھے۔ فارورڈ سپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن مسعود
انہوں نے کہا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران 3000 فٹ بال استعمال کیے جائیں گے جب کہ ان کی نقل کی فروخت کا ہدف 80 لاکھ ہے۔ اس کا وزن 425 سے 445 گرام تک ہے جبکہ اس کا سائز 68.8 سینٹی میٹر سے 69.3 سینٹی میٹر تک ہے۔ حسن مسعود

فارورڈ سپورٹس کے اس برانڈ کو قطر ورلڈ کپ میں استعمال کیا جائے گا بہت زیادہ جوابدہ اور تیز فٹبال ہے۔ حسن مسعود
اس فٹبال میں استعمال کیئے گئے عناصر پائیدار ہیں اور یہ ری سائیکل مواد سے بنا ہے۔ حسن مسعود
فیفا کے مطابق، اسے کھیل کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی گیند کے مقابلے سپیڈ میں تیز سفر کرتی ہے۔ "یہ ایڈیڈاس کی طرف سے ایک شاندار، پائیدار اور اعلیٰ معیار کی آفیشل میچ گیند ہے جس سے قطر میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنے کھیل کے سب سے اوپر پرفارم کرنے والے ستاروں کے ساتھ ساتھ ہر جگہ شائقین بھی لطف اندوز ہوں گے۔ فیفا کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ جین فرانکوئس پاتھی



