پاک چین دوستیپاکستانتازہ ترینکاروبار

چین سے چند دنوں میں 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے، وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل

 

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین سے 2.3 ارب ڈالر کے لیئے دستخط ہو گئے ہیں جو چند دنوں میں مل جائیں گے۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز چینی کنسورشیم آف بینکس سے 2.3 ارب ڈالر کے لیئے دستخط کیئے تھے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق چینی کنسورشیم آف بینکس سے 2.3 ارب ڈالر کی رقم چند دنوں میں پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کے پاکستان کے معاشی بحران میں چین کی طرف سے سہولت فراہم کرنے پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

Related Articles

Back to top button