پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

مشہور قوال امجد صابری کی  چھویں برسی

 

مشہور قوال اور نعت خواں امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے  چھ سال ہو گئے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے امجد صابری کو 22 جون 2016 سے ایک قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ جب وہ کوک اسٹوڈیو کے ایک پروجیکٹ سے کام کر کے واپس آ رہے تھے۔

امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو کراچی کے ایک قوال خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد صاحب غلام فرید صابری بھی قوالی سے تعلق رکھتے تھے۔

اپنے والد اور چچا کی وفات کے بعد امجد صابری نے قوالی کی وراثت کو جاری رکھا تھا۔ اُنہوں نے قوالی کو نئی پہچان کی بلندیوں تک پہنچایا۔

امجد صابری کے مشہور کلام "تاجدارِ حرم” اور "بھر دو جھولی میری یا محمد” آج بھی اُن کے مداحوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button