
پاکستان کے مہنگے درآمدی اخراجات کو کم چائے پینے سے کم کیا جا سکتا ہے۔ منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے چائے پینے کے حوالے سے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو پیالی چائے کی بجائے ایک پیالی چائے پہ انحصار کریں ۔ جس سے ملک کی معیشت کو رواں دواں رکھنے میں مدد ملے گی اور عوام کو چائے کی کھپت میں کمی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے احسن اقبال کے چائے کم پینے کے بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی گی ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں معاشی بحران کے سامنے کی وجہ سے حکومت درآمدات کو کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جس کا مقصد چائے کی پتی کی درآمدات کم کر کے ملک کے سنگین مالی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان چائے کا دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، جس نے گزشتہ سال (600$ ملین) سے زیادہ چائے خریدی۔ اسی وجہ سے حکومت نے گزشتہ ماہ بھی لکثری چیزوں کی درآمد پر پابندی لگا کر ملک کے بحران کو کم کرنے کی کوششیں کی گئی ہے ۔



