
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچ کی رینکنگ میں سرفہرست
بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر براجمان (آئی سی سی کی نئی رینکنگ)
بابر اعظم ٹی ٹونٹی میں 129.44 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 74 میچوں میں 2686 رنز بنا چکے ہیں۔
بابر اعظم 892 پوائنٹس کے ساتھ ایک روزہ میچ میں بھی پہلے نمبر پر۔ (آئی سی سی کی نئی رینکنگ)
بابر اعظم ایک روزہ میچ کی 89 اننگز میں 90.25 کے اسٹریک ریٹ کے ساتھ 4442 رنز بنا چکے ہیں۔ جن میں 17 سینچریاں اور 19 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ میں 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر۔
محمد رضوان 128.83 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 56 میچوں میں 1662 رنز بنا چکے ہیں۔
اِمام الحق اپنے کیرئر کی بہترین رینکنگ میں 815 پوائنٹس کے ساتھ ایک روزہ میچ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔



