پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے چارسدہ SMS سے ٹنگی SMS تک 8 انچ گیس پائپ لائن کا افتتاح

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے چارسدہ SMS سے ٹنگی SMS تک 8 انچ گیس پائپ لائن کا افتتاح

چارسدہ، 1 جولائی 2025 — سوئی ناردرن گیس نے ضلع چارسدہ میں گیس فراہمی کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے 8 انچ قطر اور 24 کلومیٹر طویل نئی گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا ہے، جو چارسدہ SMS سے ٹنگی SMS تک بچھائی جائے گی۔ یہ مجوزہ پائپ لائن گیس کی موجودہ 10 ایم ایم سی ایف ڈی گنجائش کو بڑھا کر 20 ایم ایم سی ایف ڈی تک لے جائے گی، جس سے ضلع چارسدہ، خصوصاً ٹنگی اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر اور فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

تقریبِ کے مہمانِ خصوصی سوئی ناردرن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) ثاقب ارباب تھے۔ اس موقع پر سینئر جنرل منیجر خرم ایوب خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ثاقب ارباب نے گیس کی تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور یہ منصوبہ ہمارے فریںچائز علاقوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی عملی مثال ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد کم پریشر جیسے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہو گا اور خاص طور پر سردیوں کے موسم میں صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔

 

Related Articles

Back to top button