پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاسیات

چولستان میں انسانوں اور جانوروں کے لئے فی الفور پانی کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کیا جائے،ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ

چولستان میں انسانوں اور جانوروں کے لئے فی الفور پانی کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کیا جائے،ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ.

پیاس سے وفات پا جانیوالے سرائیکی چولستانیوں کے ورثا کو فی کس پچاس لاکھ روپے دئیے جائیں۔

ملتان ()پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ تاج لنگاہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا ہے کہ چولستان میں پیاس سے ہونیوالی چولستانی لوگوں کی ہلاکتیں اور سوات واقعہ نے پورے پاکستان کو دکھ اور کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔ انسانی جانوں کی اس قدر بے قدری دنیا میں کہیں بھی نہیں دیکھی گئی۔ ان دل خراش واقعات نے حکومتی نااہلی اور اپنے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ دینے میں حکومتی ناکامی کو مکمل طور پر عیاں کر دیا ہے۔

دنیا میں اگر کہیں بھی ایسا واقعہ ہوتا تو ذمہ داران نہ صرف از خود مستعفی ہوجاتے بلکہ ریاست کی طرف سے قرار واقعی سزا بھی پاتے۔ مگر یہاں معاملہ الٹ ہے تمام ذمہ داران عجب ڈھٹائی سے غیر منطقی تاویلیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چولستان میں لوگ پانی کی عدم فراہمی سے جانیں دے رہے ہیں تو دوسری طرف لوگ سیلاب سے مر رہے ہیں۔ یہ دونوں مثالیں ریاست کی بے حسی اور ناکامی کے واضع ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو ہر سال کروڑوں روپے کے فنڈز دئیے جاتے ہیں مگر وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور ان کی نااہلی کی وجہ سے سوات میں معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

اسی طرح چولستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ سالہاسال سے چلا آ رہا ہے اور حالیہ برسوں میں زیادہ سنگین ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چولستان میں انسانوں اور جانوروں کے لئے فی الفور پانی کی کمی کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کیا جائے اور پیاس سے وفات پا جانیوالے سرائیکی چولستانیوں کے ورثا کو فی کس پچاس لاکھ روپے دئیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button