عیدالاضحی پر شاندار صفائی انتظامات، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں انعامی چیکس کی تقسیم کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی لاہور ڈویژن میں تقریبات.

عیدالاضحی پر شاندار صفائی انتظامات، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں انعامی چیکس کی تقسیم کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی لاہور ڈویژن میں تقریبات.

21 جون .(لاہور)عیدالاضحی کے دوران صوبہ بھر میں مثالی صفائی انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں سینٹری ورکرز کو اعزازی انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید کے تینوں ایام میں خدمات انجام دینے والے ہر سینٹری ورکر کے لیے 10,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت لاہور سمیت لاہور ڈویژن میں 31 ہزار سے زائد ورکرز میں انعامی چیکس کی تقسیم جاری ہے۔لاہور شہر میں 23,000 سے زائد صفائی ورکرز، جب کہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی 11 تحصیلوں میں 8,000 سے زائد ورکرز کو انعامی چیکس دیے جا رہے ہیں۔ہفتہ اور اتوار کے روز منعقد کی جانے والی تقریبات میں شہر لاہور میں انعامی چیک کی تقسیم کے سات بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، جن میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے صفائی ورکرز کو اصل ہیروزقرار دیا۔شالیمار ٹاؤن میں منعقدہ تقریب میں ایم این اے وسیم قادر، ایم پی اے شعیب صدیق، ایم پی اے ملک وحید، پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ثاقب طرازی نے شرکت کی۔پرنس ہال، فیروز پور روڈ پر ایم این اے ساجدہ تارڑ، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر، سابق ایم پی اے احسن شرافت، اے سی ماڈل ٹاؤن عبدالباسط اور ڈپٹی سی ای او ذوالقرنین حیدر موجود رہے۔ٹاؤن ہال میں ہونے والی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جوہر ٹاؤن میں منعقدہ تقریب میں وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے شرکت کی۔رائیونڈ تحصیل کی پروقار تقریب میں ایم پی ایز چوہدری شہزاد نزیر سندھو، ملک انس محمود، اے سی رائیونڈ زوہیب ممتاز گوندل، سابق ایم پی اے مرزا جاوید اور جی ایم عارف خلیل شریک ہوئے۔نشتر ٹاؤن میں تاج محل مارکی میں ایم پی اے چوہدری نواز لڈھڑ، ایم پی اے میاں عمران جاوید، ایم پی اے رانا راشد منہاس اور اے سی سلیم عاصی نے شرکت کی۔راوی ٹاؤن میں ہونے والی تقریب میں ایم پی ایز سمیع اللہ خان، سمبل اشفاق، ممتاز رئیس، اے سی راوی ٹاؤن طارق شبیر اور ڈپٹی سی ای او الطاف انصاری شریک ہوئے۔
اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور چیئرمین ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے مختلف مقامات پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے صفائی عملے کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کی خدمات کو سراہا۔
وزراء اور دیگر معزز مہمانان نے اعتراف کیا کہ اس سال ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کے میدان میں ماضی کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور عید کے دوران تمام وزراء اور خود وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہے تھے۔یہ انعامی چیکس نہ صرف صفائی ورکرز کی محنت کا اعتراف ہیں بلکہ خراج تحسین بھی ہیں جو انہوں نے سخت گرمی میں تعفن اور آلائشوں سے پاک صاف ماحول کو یقینی بنا یا۔



