پاکستانتازہ تریندنیا سےسپیشل رپورٹسیر و سیاحت

پرتگال کے قومی دن کی تقریب : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے سپیکر قومی اسمبلی کا پرتپاک خیرمقدم کیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پرتگال کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ گزشتہ روز  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے سپیکر قومی اسمبلی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی شرکت کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کی علامت قرار دیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز پرتگال اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا جس کے بعد پرتگال کے قومی دن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر پرتگالی عوام، حکومت اور پارلیمان کو پرتگال کے قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور ان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوستانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات موجود ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ تعلیم، تجارت، ثقافت اور پارلیمانی سفارتکاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، مختلف ممالک کے سفراء، اعلیٰ حکام، ماہرین تعلیم، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی جو پاکستان اور پرتگال کے مضبوط اور متحرک دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے۔ اس موقع پر پرتگالی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button