پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات.

 

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات.

پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی گورننس اور دیگر تعلیمی امور پر تبادلہ خیال.

 

لاہور (       )صوبائی وزیر تعلیم رانا محمد سکندر حیات کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں آمد، سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات کی جس میں سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی گورننس اور دیگر تعلیمی اصلاحات اور درپیش مسائل کے حل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ابراہیم مراد کے ماحول دوست و ژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی ترقی و استحکام کے لیے ابراہیم مراد کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے جس سے یونیورسٹیوں کی فنانشل ہیلتھ بھی بہتر ہو گی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ حکومت جامعات کی فنڈنگ کو ان کی پرفارمنس سے مشروط کر رہی ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ اس سال کے بعد لیپ ٹاپ سکیم میں بھی نجی یونیورسٹیوں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے یو ایم ٹی کی ”ایک طالبعلم ایک پودا” مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات تعلیمی اداروں کے ماحول دوست ویژن کو تقویت دیتے ہیں۔ ابراہیم حسن مراد نے رانا سکندر حیات کو یو ایم ٹی کی ”میٹا ورس” پر لانچنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نجی یونیورسٹیوں کو سرکاری سکیموں میں شامل کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔ صدر یو ایم ٹی نے یونیورسٹیوں کی رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی، بہتری اور استحکام ملک و قوم کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ لہذٰا حکومتی نمائندگان اور تعلیمی اداروں کو باہمی اشتراک سے چیلنجز پر قابو پانا ہوگا۔ ملاقات کے اختتام پر ابراہیم حسن مراد نے وزیر تعلیم کو ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ”علم،عمل،زندگی” اور ساتھ ایک سوینئر بھی پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button