پاکستانتازہ ترینخواتین

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کےلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کےلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ۔ قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جمہوریت کےلئے فاطمہ جناح ، کلثوم نواز ، بےنظیر بھٹو اور مریم نواز شریف کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔قرار داد میں پاکستان کی پہلی خاتون جنرل نگار جوہر ، ارفع کریم اور مریم مختار کی ہمت و کامیابیوں کو بھی سلام پیش کیا گیا ہے ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ خواتین معاشرے کی ریڑی کی ہڈی ہیں ، ان کا تحفظ اورانھیں با اختیار بناناہماری اولین ترجیح ہے اورورکنگ وویمن کی حوصلہ افزائی کے لئے اسمبلی موثر کردار ادا کرتی رہے گی ۔

Related Articles

Back to top button