وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور میں طوفانی دورے، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ .

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور میں طوفانی دورے، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ .
لاہور کی ترقی کے میگا پراجیکٹ پر عمل درامد کا جائزہ لیا, لاہور کی ترقی کے تاریخی ‘لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے مختلف زونز کا اچانک دورہ، وزیر اعلی کا مختلف زونز میں منصوبوں پر پیش رفت کا معائینہ
پنجاب کی طرح لاہور کے ہر علاقے کی مساوی ترقی ہوگی، معیار ایک جیسا یقینی بنائیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت.
ایسا نظام بنانا چاہتی ہوں کہ یہ مسائل دوبارہ نظر نہ آئیں، عوام کو نہ ستائیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی حکام سے گفتگو .
‘لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ غریب، امیر اور متوسط پورے لاہور کی ترقی کا منصوبہ ہے، سالوں کی عوامی شکایات کا خاتمہ کیا جائے گا
منصوبے کے تحت پورے لاہور کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ کوئی علاقہ، محلہ اوربستی ترقی کی عمل سے محروم نہ رہے
منصوبوں پر دو حصوں میں مرحلہ وار عمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 6، دوسرے میں 3 زونز میں ترقیاتی کام ہوں گے
9 زونز کو گلبرگ، داتا گنج بخش، سمن آباد، شالامار، راوی، عزیز بھٹی، نشتر، واہگہ اور علامہ اقبال زونز کے نام دئیے گئے ہیں .
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے پہلے مرحلے میں کل 450 ترقیاتی سکیموں میں سے واسا کی 252 اور میونسپل کارپوریشن لاہور کی 198 سکیمیں ہیں، وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ
433 سکیموں میں تعمیراتی کام دیا جا چکا ہے جبکہ 411 ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے، وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے تحت گلیوں، راستوں اور چوراہوں کو پختہ کرنے، نکاسی آب اور گٹر لائنوں کو بچھانے، سولنگ اور گٹروں کے ڈھکن کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے
پہلی بار تمام زونز میں بڑے قطر کی گٹر لائنوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، انجینئرنگ کے جدید ڈیزائن اور طریقوں کو اختیار کیا جا رہا ہے تاکہ گٹروں کی بندش اور نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہوں، بریفنگ
تمام ٹھیکے ڈیجیٹلائز کرکے سسٹم کا حصہ بنا دئیے گئے ہیں، بریفنگ
منصوبوں کے معیار اور رفتار کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، ‘انسپیکٹر ایپ’ کے ذریعے جاری کام کی عملی صورتحال تصویروں اور وڈیوز کی شکل میں اپ لوڈ کی جاتی ہے، بریفنگ
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھیں.



