پاکستانتازہ ترینسیاحت

سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان کا پر امن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیاجا سکتا ہے:لیلتہ القدر

سالانہ قومی ٹورسٹ کنونشن 15فروری کو چاند باغ سکول مرید کے میں ہوگا.

سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان کا پر امن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیاجا سکتا ہے:لیلتہ القدر

سالانہ قومی ٹورسٹ کنونشن 15فروری کو چاند باغ سکول مرید کے میں ہوگا۔

لاہور (  11فروری )آمور ایڈونچر کلب کے زیر اہتمام چیف ایگزیکٹو لیلتہ القدرکی زیر نگرانی ”سالانہ قومی ٹورسٹ کنونشن “جو بروزہفتہ 15فروری کو چاند باغ سکول مرید کے میں منعقد ہوگاکے سلسلے میں لاہور پریس کلب میں گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت سردار آفتاب ورک کو حاصل ہوئی۔ محترم سردار آفتاب ورک ایک مایاناز قانون دان ہیں۔ ایک با اثر سماجی ، علمی اور ادبی شخصیت ہیں۔ نظامت کے فرائض ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر مدیحہ بتول نے انجام دیئے۔پروگرام کے انچارج شمس گوہر نے ایونٹ کے انتظامات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر فاﺅنڈر آمور ایڈونچر کلب مکرم ترین، وائس پرنسپل چاند باغ سکول اختر حسین ‘گوہر شمس ، چوہدری محمد ابو بکر (تاجر رہنما)،ندیم پہلوان،امجد اقبال امجد،حافظ ،عدنان چوہدری،انجینئر وحید خواجہ سردار فتاب احمد ورک،عاصم بیگ،رفعت شیرازاورعلی محسن بھی موجود تھے۔

چیف ایگزیکٹو لیلتہ القدر نے کہا کہ سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کی دعوت دی۔ آمور ایڈوینچر کلب کا مقصد بھی محض یہی ہے کہ سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان کا پر امن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ خوشحال معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر شہری کو انصاف اور مساوی حقوق میسر ہونے چاہئیں،ہمارا مشن بھی یہی ہے کہ ہر فرد کوخواہ وہ کسی بھی طبقے،جنس،رنگ،نسل یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو اسے برابری کے مواقع میسر ہوں، کوئی بھی ناانصافی یا تعصب کا شکار نہ ہواور ہر انسان کو عزت و احترام کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز اور معذور افراد کو مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم،ہنر، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ یہ بھی معاشرے میں باعزت اور خودداری سے زندگی گزار سکیں،ہم سب کو مل کر ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ہر فرد کو برابری کے حقوق حاصل ہوں، غربت اور پریشانی کا خاتمہ ہو اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ قبل ازیں ہم ورلڈ ٹورازم ڈے پرمعذور افراد کو بائیکرزکی قیادت میں کشمیر تولی پیر کا دورہ کروا چکے ہیں جس کا مقصد امن، بنیاد ی حقوق اور معذور افراد کی رسائی تھا۔ سیاحت کے فروغ کےلئے سفر”امید سحر“ کے نام سے 10 روز ہ پراجیکٹ پر کام کیا جس میں معذور افراد کو خنجراب تک کا سفرکروایا گیا۔فاﺅنڈر آمور ایڈونچر کلب مکرم ترین نے کہا کہ ہم ایک خاص مشن ”امن سب کے“ کے نعرے میں یہ کام کر رہے ہیں، حالیہ آمور ایڈو نچر کلب کا شاندار افتتاح کیا گیا اب چاند باغ میں سالانہ قومی ٹورسٹ کنونشن کا انعقاد چاند باغ میں کیا جا رہا ہے۔وائس پرنسپل چاند باغ سکول اختر حسین نے بتایا کہ چاند باغ سکول تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ سی ای او اریبین سٹی شبیر حسین نے کہا ہم آمور ایڈونچر کلب کے اس نیک مشن میں ان کے ساتھ ہیں۔برطانیہ سے آئے بزنس مین طاہر محمود سدھو نے سیاحوں کی پاکستان آمد کو خوش آئندقرار دیا۔تاجر رہنما چوہدری محمد ابوبکراور میاں ایوب نے نوجوان نسل میں کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں کو پروان جڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صبا ممتاز بانو نے سیاحت و امن کے فروغ کے لیئے خواتین کی نمائیندگی کو سراہا۔ میں تمام شرکاءنے لیلتہ القدر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button