پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹصحت

ڈبلیو ایم سی نے کوکا کولا پاکستان کے اشتراک سے چیمپینز ٹرافی 2025 کیلئے "میدان صاف” مہم لانچ کر دی.

 

ڈبلیو ایم سی نے کوکا کولا پاکستان کے اشتراک سے چیمپینز ٹرافی 2025 کیلئے "میدان صاف” مہم لانچ کر دی۔

چیمپینز ٹرافی ایلکے دوران قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون بنانے کا فیصلہ..

 

11 فروری.( قومی وقار )

لاہور  شائقین ِ کرکٹ کو صاف ماحول اور صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیمپینز ٹرافی کے دوران قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس مقصد کے حصول کی تکمیل کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی اور کوکا کولا پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ چیمپینز ٹرافی 2025 میں صفائی کے عالمی معیار کے مطابق بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے کوکا کولا پاکستان کے اشتراک سے ”میدان صاف” مہم لانچ کر دی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی چیمپینز ٹرافی میچز کے دوران 500 ورکرز قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کیلئے تعینات کرے گا۔ صفائی ٹیمیں ہر میچ کے بعد 60منٹ میں ا سٹیڈیم کے اندر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کوکا کولا پاکستان کے اشتراک سے تمام انکلیوژرز میں ”تھری بِن سسٹم“ متعارف کرائے گا، جس کا مقصد ویسٹ کی سیگریگیشن کو ممکن بنانا ہے۔ زیرو ویسٹ زون میں کوڑا پھینکنے پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔شائقین کرکٹ کو صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے اسٹیڈیم میں خصوصی اعلانات اور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔چیمپینز ٹرافی 2025 میں صفائی کے بہترین انتظامات کی بدولت ایک نیا معیار قائم کیا جائے گا۔مزید برآں ویسٹ کی فروخت سے اکٹھی ہونے والی رقم ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button