پاکستانتازہ ترینسیر و سیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے شاہدرہ کمپلیکس کےمرمت و بحالی منصوبے

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے شاہدرہ کمپلیکس کےمرمت و بحالی منصوبے .

لاہور، 28جنوری ۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی تاریخی شاہدرہ کمپلیکس کے تحفظ و بحالی کے لیے بہت سے منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے، جو کہ دریائے راوی کے کنارے واقع مغل دور کا ایک مشہور فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ اس جگہ میں اکبری سرائے مسجد اور باغ دلکشا ،شہنشاہ جہانگیر، ملکہ نور جہاں اور آصف جاہ کے مقبرے بھی شامل ہیں۔

اس تاریخی کمپلیکس کو آنے والی نسلووں کے لیے محفوظ بنانےکے لئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں محکمہ آثار قدیمہ پنجاب، آغا خان کلچرل سروس پاکستان اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم شامل ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی مبشر حسن نے بتایا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کنزرویشن ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں مختلف نئی کنزرویشن اسکیمیں بھی مرتب کی ہیں جن میں مقبرہ جہانگیر، نور جہاں اور آصف جاہ کے مقبرے کا تحفظ اور بحالی، گمشدہ راستوں کی بحالی، ڈاک بنگلہ، پنڈی گیٹ اور اکبری سرائے کے حجروں کا تحفظ مالی سال 2025 کا حصہ ہیں۔

تحفظ کے کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

عمارتوں کے ڈھانچے کا استحکام، عمارتوں میں موجود شگاف کی مرمت، گنبد کی مرمت، بیرونی دیواروں کے سرخ ریت کے پتھر کی تبدیلی، گمشدہ فرشوں کو دوبارہ تیار کرنا، فریسکو لائننگ کے کام اور غالب کاری کے کام۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب کامران لاشاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "شاہدرہ کمپلیکس مغلیہ شان و شوکت کا ثبوت ہے۔ ہم اس کی تاریخی شان کو بحال کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے اس ورثے کو محفوظ رکھنے کاعزم رکھتے ہیں۔ان کوششوں کے ذریعے، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی پاکستان کی بھرپور تاریخ کے لیے عوام میں رغبت و احساس کو فروغ دینا چاہتی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ سائٹ ایک قابل قدر ثقافتی اثاثہ بنی رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button