پاکستانتازہ ترینسیاسیات

وفاقی کابینہ نے برطانیہ کے ممتاز بزنس مین محمد افضال بھٹی کو مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف تعینات کر دیا۔

وفاقی کابینہ نے برطانیہ کے ممتاز بزنس مین و سی ای او آف اکاؤنٹنسی فرم لندن محمد افضال بھٹی کو مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف تعینات کر دیا.

محمد افضال بھٹی اس سے قبل پنجاب اوورسیز کمیشن کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔ جنھوں نے اپنا کام انتہائی ایمانداری محنت اور خلوص سے کیا اور دنیا بھر میں اوورسیز کمیشن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے سینکڑوں مسائل حل کیے اور ملک و قوم کا نام اور مقام بلند کیا وفاقی کابینہ نے محمد افضال بھٹی کی سابقہ ملکی اور قومی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایم ڈی او پی ایف تعینات کر دیا۔

اس فیصلے کو سنتے ہی اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ اداء کیا۔

افضال بھٹی پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز  شریف کا خصوصی اعتماد ہے جس کی بدولت آپ نے پنجاب میں اوورسیز کمیشن کے ذریعے اوورسیز کے مسائل کو حل کیے اور اوورسیز کمیشن کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچایا اور حکومت کا نام اجاگر کر کے اوورسیز پاکستانیوں کی نبض پر ہاتھ رکھا اور ان کی داد رسی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button