تازہ ترینسیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے سال 2024 میں اہم تاریخی دروازوں کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کیا۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے سال 2024 میں اہم تاریخی دروازوں کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کیا.
یکم ، جنوری 2025
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے تاریخی اندرون شہر لاہور کے دروازوں اور شہر کے دیگر اہم مقامات کی بحالی اور تحفظ کے کئی اہم منصوبوں کا کامیابی کے ساتھ آغاز اور تکمیل کی ہے۔ یہ بحالی کے کام جو 2024 میں مکمل ہوئے، لاہور کے ثقافتی ورثے کی حفاظت اور آئندہ نسلوں کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اتھارٹی کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔
اندرون لاہور کے دروازوں بشمول لوہاری گیٹ، کشمیری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ اور روشنائی گیٹ کی بحالی 6 نومبر 2023 کو شروع ہوئی، جس میں تقریباً 72.45 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ ان اہم بحالی اقدامات میں دروازوں کے اندرونی حصوں کی بحالی، ساختی طور پر مضبوطی، غیر قانونی دکانوں اور تجاوزات کا خاتمہ، اور پارکنگ اور سکیورٹی کے نظام کی بہتری شامل تھی۔ اس منصوبے کے تحت، لوہاری دروازہ سے ملحقہ 14 دکانوں کو کامیابی سے منتقل کیا گیا۔ ان دروازوں کی تحفظ کا کام سال 2024 ء میں کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، کامران لاشاری نے کہا، "لاہور کی تاریخ اور ورثہ کا تحفظ ہماری مشن کا مرکز ہے۔ ان منفرد دروازوں کی بحالی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آئندہ نسلیں اندرون لاہور کے فن تعمیر اور ثقافتی اہمیت کو سراہیں گی اور بہتر انفراسٹرکچر اور سکیورٹی کے ذریعے کے سیاحوں کے تجربے کو بھی بڑھایا جائے گا۔
ایک اور اہم پیشرفت میں، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے بھاٹی گیٹ تحفظ و بحالی منصوبے کا آغاز کیا ہے، یہ منصوبہ پنجاب ٹورزم اکنامک گروتھ پروگرام کے تحت ورلڈ بینک کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ 2025 تک مکمل ہوگا اور اس پر 1,730 ملین روپے لاگت آئے گی۔
مزید برآں، یہ منصوبہ دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں مکانات کے سامنے کے حصوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کا کام شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کل 538 جائیدادوں کی بحالی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 190 عمارتوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس علاقے میں موجود 194 تاریخی عمارتوں میں سے تقریباً 35 عمارتیں اعلیٰ معماری حیثیت کی حامل ہیں اور ان سب کی بحالی کی جائے گی۔اس منصوبے میں دروازے کی فرش کی بحالی، کمرے سیاحت کے مقاصد کے لیے فعال کرنا، اور دیواروں پر فریسکو لائننگ اور دروازے کی روشنی کی تنصیب بھی شامل ہے تاکہ اس کے تاریخی جاذبیت کو مزید بڑھایا جا سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button