پاکستانتازہ ترینکاروبار

قونصلیٹ جنرل آف قازکستان کے آفس میں مسیحی برادری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔

قونصلیٹ جنرل آف قازکستان کے آفس میں مسیحی برادری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ۔
مسیحی برادری کی خوشیوں میں چار چاند لگانے کے لیئے گزشتہ روز قا زکستان قونصلیٹ جنرل میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں اعزازی کونسلر جنرل رائو خالد مصطفی’ نے پروگرام کا انعقاد کرایا۔ اس میں کنوینیئر اور چیف کوآرڈینیٹر عظمی’ مصطفی’ پیش پیش رہیں۔ اس میں لاہور کے تمام چرچوں سے پاردیوں کو مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر مدیحہ بتول جو کہ امن کی سفیر ہیں انھوں نے خصوصی شرکت کی۔ تجارت سے متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔ یہ اس سلسلے کا دوسرا پروگرام تھا۔ پچھلے سال بھی اسی طرح کا ایک پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ ضرورت بین المزاہب ہم آہنگی کی ہے۔

Related Articles

Back to top button