پاکستانتازہ ترین

ایل ڈبلیو ایم سی کی حضوری باغ میں اپنے مسیحی ورکرز کیلئے کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام۔

 

ایل ڈبلیو ایم سی کی حضوری باغ میں اپنے مسیحی ورکرز کیلئے کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام۔وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

25 اور 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور ،23 دسمبر۔
لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے حضوری باغ میں اپنے مسیحی ورکرز کیلئے کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے بطور مہمان خصوصی سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے ہمراہ کیک کٹنگ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں اپنے خطاب میں وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرسمس سے قبل یقینی بنائی گئی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی گئی ہے۔جبکہ 25 اور 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ہمارے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ ہر موقعے پر اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی کا کرسمس کے موقع پر شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری رہے گا۔تمام مسلم ورکرز اور مکینیکل ٹیمیں شہر بھر میں صفائی آپریشن پر مامور رہیں گی۔شہر بھر میں کنٹینرز کلیئرنس کا سلسلہ بھی بدستور جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button