
ساتو یں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز پارٹ ٹو کی تقریب آج پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہو گی –
گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہونگے –
لاہور ( قومی وقار )ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ ساتو یں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز پارٹ 2 کی تقریب پلاک کے اشتراک سے آج پیر 23 – دسمبر بوقت 5 بجے شام پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گی – جس میں پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور بزنس کمیونٹی کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا -تقریب کے مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہونگے – سید سہیل بخاری نے بتایا کہ سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا – تقریب میں پاکستان بھر سے نمایاں شخصیات بھی شرکت کریں گی.



