پاکستانتازہ ترینسیاحت

یونیسکو کی ری ایکٹو مانیٹرنگ مشن کا لاہور قلعہ میں اپنے پانچ روزہ دورے کا آغاز

یونیسکو کی ری ایکٹو مانیٹرنگ مشن نے  لاہور قلعہ میں  اپنے پانچ روزہ دورے کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد جاری تحفظاتی کاموں کا جائزہ لینا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو ترتیب دینا ہے۔

وفد میں کوموس سے کیامبون، ورلڈ ہیریٹیج سینٹر سے ناؤ ہایاسی اور یونیسکو پاکستان سے جواد عزیز شامل ہیں، جو قلعے پر کیے گئے کاموں اور مستقبل کے لیے ضروری اقدامات کا قریبی جائزہ لیں گے۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے وفد کو لاہور قلعہ کے کئی اہم مقامات کا دورہ کرایا، جن میں پکچر وال، شاہی باورچی خانہ، لاہو مندر اور ثمر پیلیس شامل ہیں۔ یہ مقامات اس وسیع کوشش کا حصہ ہیں جو لاہور قلعہ کے تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو محفوظ رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران، وفد مکمل ہونے والے تحفظاتی کاموں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ کام یونیسکو کے معیار کے مطابق ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد نہ صرف اس تاریخی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہے بلکہ اس کے تاریخی پہلو کو برقرار رکھنا بھی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان کی جانب سے کی گئی محنت کو سراہا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button