
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کا دن کل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منائیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنے والے بہادر، غیور اور آزادی کے متوالے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تنازعہ جموں و کشمیر پر ریاست پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔



