پاکستانتازہ ترینکاروبار

سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات کا معاملہ، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد: ایف بی آر نے نوٹیفکشن جاری کیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا ہوں گی۔ نوٹیفکشن میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کو اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ تمام بینک افسران اور ان کے اہلخانہ کے اکاونٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے۔ بینک افسران اور ان کے اہلخانہ کے اکاونٹس کی تفصیلات سال میں 2 مرتبہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے۔ گریڈ 17 سے 22 تک افسران کی اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو شیئر کی جاسکیں گی۔ تمام بینکس افسران کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہ گیا کہ بینکوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کرے گا۔

 

Related Articles

Back to top button