پاکستانتازہ ترینسیاسیات

قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا: عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی، فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کو ختم کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button