
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بجائے سابق ارکان اسمبلی ہی انتخابات لڑیں گے، الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا ہے۔



