
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی ماہر معاشیات صفدر پرویزکو عوامی جمہوریہ چین میں بینک کانیاکنٹری ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صفدر پرویز 26 سالہ پیشہ وارانہ تجربہ اور مہارت کے حامل ہیں اور انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 20 سال گزارے ہیں۔ صفدر پرویز عوامی جمہوریہ چین میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ صفدر پرویز نے 2002 میں ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران انہوں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا۔ صفدر پرویزکیمبرج یونیورسٹی اورقائد اعظم یونیورسٹی سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے قبل انہوں نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام میں پروگرام منیجر کے طورپر بھی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔



