
لاہور: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کھلی کچہری کے موقع پر برائے راست لوگوں کی شکایت سنی۔ آئی جی پنجاب کا ایف آئی آر کے عدم اندراج پر ڈی ایس پی خانپور، ایس ایچ او ظاہر پیر اور ایس ایچ او سٹی میانوالی کو شو کاز نوٹس۔ آئی جی پنجاب پولیس نے بہاولنگر کی رہائشی خاتون کے ساتھ فراڈ کی شکایت پر آر پی او بہاولپور کو فوری ایکشن لے کر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت۔ ساہیوال میں خاتون کی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت پر ڈی پی او کو انکوائری کے بعد محکمانہ و قانونی کاروائی کا حکم۔ سیالکوٹ کے شہری کی شکایت پر قتل میں ملوث بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کا حکم۔ آئی جی عثمان انور نے قصور اور گوجرانوالہ کے شہریوں کی شکایات پرڈی پی اوز کو ایف آئی اندراج میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن کا حکم۔ ایک صحافی کی کال پر منشیات فروشی کی خاتمے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں گشت بڑھانے اور انسدادی اقدامات کا حکم دیا۔



