
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارروائی کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست 30 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ گزشتہ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں سابق وزیر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی نگراں ادارے نے انہیں پی ٹی آئی کے چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ای سی پی نے نوٹس غیر قانونی طور پر جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے پارٹی کی چیئرمین شپ چھیننے کی کارروائی شروع کردی۔



