
پشاور- خیبرپختونخوا کی15 رکنی نگران کابینہ قائم، نوٹیفکیشن جاری۔ گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 15 رکنی کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا۔ نگراں کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر شامل ہیں۔ بخت نواز، فضل الہٰی، عدنان جلیل اور شفیع اللہ خان بھی نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔ شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، حسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی بھی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔



