پاکستانتازہ ترینسیاسیات

عام انتخابات کے انعقاد کے لیے مزید 14 ارب روپے درکار۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ عام انتخابات کی لاگت 47 ارب روپے سے بڑھا کر 61 ارب روپے کردی گئی ہے جب کہ 47 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے فوری طور پر درکار ہیں۔ وزارت خزانہ کے ساتھ تحریری خط و کتابت میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے علاوہ عام انتخابات کے لیے اضافی رقم درکار ہوگی۔

 

Related Articles

Back to top button