
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں رہائشی املاک میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ دو خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوئٹہ میں اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے کیونکہ چند روز قبل گیس لیکج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔



