پاکستانتازہ ترینسیاسیات

وفاقی محتسب کا ادارہ انیس لاکھ شکایت کنندگان کو مفت اور بروقت انصاف فراہم کر چکا ہے ۔ سینئر ایڈوائزر عبدالحمید رازی۔

لاہور : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس لاہور میں ادارہ کے 40سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کے حوالے سے ایک میڈیا بریفنگ کا انقاد کیا گیا اس موقع پر عبدالحمید رازی سینئر ایڈوائزر(انچارج)، ریاض حمید چوہدری ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن)، ثاقب علیم ایڈوائزر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی تک یہ ادارہ 12سربراہ دیکھ چکاہے موجودہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وفاقی محتسب کا ادارہ 24جنوری 1983کو وفاقی حکومت کے اداروں کی بدانتظامی کی تشخیص، تحقیق،اصلاح اور عوام الناس کی شکایت کے ازالے کا ایک واضع اور طے شدہ مقصدسامنے رکھتے ہوئے ایک صدارتی فرمان کے تحت وفاقی محتسب کا ادارہ قائم کیا گیا اس ادارے نے 8اگست 1983کو باقاعدہ کام شروع کیا اور پہلے وفاقی محتسب نے حلف اٹھایا۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے سرکاری اداروں یا اس کے ملازمین کے ہاتھوں انتظامی ذیادتیوں، امتیازی سلوک، استحصال،غفلت اور نااہلی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے خاص طور پر معاشرے کے وہ پسے ہوئے لوگ جن کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی اور نہ ہی وہ عدالتوں اور وکلاء کے بھاری اخراجات برداشت کر سکتے ہیں سادہ کاغذ پر ایک درخواست لکھ کر وفاقی محتسب کو بھجوائیں تو اس پر کاروائی شروع ہوجاتی ہے اسے آپ غریبوں کی عدالت بھی کہہ سکتے ہیں۔ اب یہ ادارہ ہر سال شکایات کی بہت بڑی تعداد کو نمٹانے کے ساتھ اس قابل ہوگیا ہے کہ شکایت کنندگان کو ان کے گھر کی دہلیز پر کھلی کچہریاں منعقد کر کے انصاف فراہم کرسکے اس کے ساتھ ساتھ جن سرکاری اداوں کے خلاف شکایت کی تعداد ذیادہ ہے ہماری معائنہ ٹیمیں ان کے نظام کو بہتر کرنے اور شکایت کنندگان کو موقع پر ریلیف دینے کے لیئے ان کے دورے کررہی ہیں۔ اپنے آغاز سے لے کر آج تک یہ ادارہ تقریباًانیس لاکھ شکایت کنندگان کو مفت اور بروقت انصاف فراہم کر چکا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button