
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔ اس سلسلے میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زمان پارک میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے صوبائی تنظیم کے عہدیداروں کو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ وہ کریں گے۔



