پاکستانتازہ ترینکاروبار

بینک فراڈاور جعل سازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کانوٹس

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآن لائن بینک فراڈ اور جعل سازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے بینکنگ محتسب کو تشویشناک رجحان کا سنجیدگی سے اور سخت نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے۔ پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق آن لائن بینکنگ فراڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان میں نوسرباز خود کو فون پر بینک کا اہلکار ظاہر کرکے صارفین کی ذاتی بینکنگ تفصیلات حاصل کرکے شہریوں کی رقم آن لائن ذرائع سے نکلوا لیتے ہیں۔ صدر مملکت نے آن لائن بینک فراڈ سے متعلق اخبارات میں خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں معروف ناول نگار اور ڈرامہ نگار مرزا اطہر بیگ کو ایک آن لائن نوسرباز نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے 11 لاکھ روپے سے محروم کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button