پاکستانتازہ ترینسیاسیات

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، یہ ناقابل قبول اقدام ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی مذمت کے لئے الفاظ کافی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے لبادہ کو دنیا بھر کے ڈیڑ ھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button