بین الاقوامیتازہ ترینسیاسیات
یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر گرنے سے ہلاک۔ یوکرین حکام

کیف (یوکرین)- حکام کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی دارالحکومت کیف میں کنڈرگارٹن کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں وزیر داخلہ کے دو بچوں سمیت 16 افراد میں شامل تھے۔ واقعے کے بعد سے آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں جائے وقوعہ پر چیخ و پکار سنی جا سکتی ہے۔ حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ قومی پولیس کے سربراہ ایگور کلیمینکو نے کہا کہ مجموعی طور پر فی الحال 16 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں وزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں جن میں وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی اور ان کے پہلے نائب وزیر یوگینی ینن بھی شامل ہیں۔



