پاکستانتازہ ترینسپورٹس

بنگلادیش پریمئر لیگ کے لیے محمد رضوان کی ہیلی کاپٹر پر آمد۔

چٹاگونگ: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ہیلی کاپٹر کے ذریعے چٹاگانگ پہنچے۔ محمد رضوان کو بنگلادیش پریمئر لیگ کے لیے کومیلا وکٹورینز کی فارچیون باریشال کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے درمیان قومی ڈیوٹی پر مصروف تھے جس کے باعث وہ لیگ کے میچوں میں شامل نہ ہو سکے، وکٹورینز کے لیے اپنا پہلا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 2023 کا میچ کھیلنے کے لیے  پہنچے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے بلے سے کامیاب سیریز کا لطف اٹھایا کیونکہ اس نے تین میچوں میں 182 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔

Related Articles

Back to top button