اکستان سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر نونگ رونگ سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر نونگ رونگ نے جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے الوداعی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران چین نے امداد اور بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ پاکستانی قوم اس فراخدلانہ مدد پر چین کے عوام اور حکومت کی شکر گزار ہے۔ اس موقع پر سپیکر نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت تک لے جانے میں چینی سفیر نونگ رونگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے جو ہمیشہ ہر امتحان پر پورا اتری ہے۔ دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔



