
ابوظہبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کلیدی شعبوں میں ٹھوس اور بامعنی دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے، سٹریٹجک شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت اور تعاون کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ انفارمیشن او رکمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ابوظہبی کے دو روزہ دورہ کے بعد جمعہ کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ممالک نے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا جن کی جڑیں مشترکہ مذہب، ثقافت، اقدار اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے حصول میں ہیں۔



