پاکستانتازہ ترینسیاسیات

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر عرب امارات پہنچ گئے

ابو ظہبی: وزیراعظم محمّد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امورعبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم محمدشہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےاور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

 

Related Articles

Back to top button