پاکستانتازہ ترین

گوادر ملک کی تقدیر بدل دے گا، ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمان قمبرانی

گوادر ( خصوصی نمائندہ )

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے کہا ہے کہ بندرگاہی شہر نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی زندگیوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز مختلف ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر کو پانی کی سپلائی ارد گرد کے مختلف ڈیموں سے بڑھا دی گئی ہے اور بڑھتے ہوئے شہر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پائپ لائن نیٹ ورک کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیموں میں پانی کی کم دستیابی کے وقت سمندری پانی کو استعمال کرنے کے لیے پیوریفیکیشن پلانٹ مارچ 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ستمبر 2023 تک فعال ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں تاجروں کے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، ڈی جی جی ڈی اے نے مستقبل قریب میں مقامی اور چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے امکانات کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کو گیم چینجر سمجھتی ہے، جس سے پاکستانی مصنوعات کو گوادر کے راستے وسطی ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو گی۔ قبل ازیں ڈی جی گوادر نے اپنے دورے کے دوران زیر تعمیر گرلز اور بوائز اسکولز کے ترقیاتی کاموں،کرکٹ اور فٹ بال گراؤنڈ کا بھی جائزہ لیا ، علاوہ ازیں گوادر میں زیر تعمیر قبرستان سمیت دیمی زر میں زیر تعمیر روڈ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی مزید رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

Related Articles

Back to top button