پاکستانتازہ ترینسیاسیات

جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی کامیابی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی کامیابی ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شفافیت کے ساتھ فنڈز کی امانت عوام کو پہنچائیں گے، ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔ کانفرنس انسانیت اور کرہ ارض کی ماحولیاتی بہتری میں اہم عالمی فورم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فورم پر پاکستان اور تمام صوبوں کا کیس پیش کرنے اور اس کی حمایت کرنے والے ملکی اور غیرملکی شرکاء کا بھی پرخلوص شکریہ ادا کرتے ہیں۔سیلاب آتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر جس طرح اجتماعی کوششیں کیں، یہ اس کے ثمرات ہیں۔یہ اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔   وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ انسانیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے کاز کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر عالمی اور ملکی ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ کانفرنس انسانیت کے اجتماعی احساس کی علامت بنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی نئی اور بہتر زندگی شروع کرنے میں مدد ملے گی۔کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اجتماعی چیلنج کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کی سوچ کو ایکشن میں بدلا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button