
پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کے 4 ارکان نے اختلافی نوٹ جاری کردیا۔حملہ آور ایک سے زیادہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، منصوبہ بندی میں کسی دوسرے شخص کی شمولیت ثابت نہیں ہو سکی، اختلافی نوٹ کے مطابق کنوینئر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور کوآپٹڈ ممبر انور شاہ نے انکوائری کی، جے آئی ٹی ارکان اور دیگر ممبران کی رائے کو مناسب اہمیت نہیں دی گئی، کسی پیشہ ورانہ ان پٹ کی اجازت نہیں دی گئی، اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ 17 دسمبر کو جے آئی ٹی کے ایک ممبر نےشدید اعتراض کیا، اعتراض کرنے والے ممبر کو 29 دسمبر کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا،ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا نہ رپورٹ پیش کی، رپورٹ کو میڈیا پر موضوع بحث بنانا قبل از وقت اور بدنیتی پر مبنی ہے، اختلافی نوٹ جے آئی ٹی کے 4 ارکان نے اختلافی نوٹ سی سی پی او لاہور، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دیا۔




