
لاہور 10 جنوری :
وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہو گا جنیوا میں سیلاب سے مشکلات و نقصان ہوا اس کانفرنس میں پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا نے پاکستان کی مدد کی ہے جو اعتماد کااظہار ہے، جو لوگ ملک میں تین ماہ سے ڈیفالٹ مہم میں مصروف ہیں ہے ان کے منہ پر طمانچہ ہے، رانا ثنااللہ نے کہا کہ آٹھ کے بجائے گیارہ ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے وہ قرضہ نہیں، رانا ثنااللہ نے کہا کہ معیشت کو عمرانی ٹولہ نے تباہ کیا اس سے ڈالر سستا مہنگائی دور ہوگی، عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ تین ماہ میں انجام کو پہنچے گا، رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم الیکشن جیت کر جس کا سفر جنیوا سے شروع ہوا پاکستان کو اس سطح پر لے جائیں گے جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا، معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی شکر ہے قوم کو مبارک کل پیسہ مل گئے ہیں، رانا ثنااللہ نے کہا کہ اقلیتی حکومت جو پرویز الہی اس وقت مسلط ہیں حال یہ ہے میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی گی ، سکیورٹی اہلکاروں نے مجھے دیکھ کر غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں پر آئے جب نمبر پورے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں ملاقات میں تین ہزار ارب روپے کا وزیر اعلی پنجاب ، اعجاز نیازی پر بھی الزام لگایا گیا ہے، دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا جس کی مثال نہیں ملتی، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی، ساری تحقیقات کاغذات میں موجود ہیں مونس الہی واپس آئیں آکر جواب دیں ، رانا ثنااللہ نے کہا کہ خود ہی چور کل آپس میں دست و گریباں ہوئے تین ہزار ارب روپے لوٹ لیا ہے، ان کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے،
ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا، رانا ثنااللہ نے کہا کہ سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نمبر پورے ہونے کی کبھی بات نہیں کی 179ہے کوشش ہے189ہوجائے، جب کہ انکے پاس 186نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلی کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلی منتخب ہو سکتا ہے، رانا ثنااللہ نے کہا کہ آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں، دائو لگاکر ہیرا پھیرا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیرا نہیں کرنے دیں گے، ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے، مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کےلئے مصروف ہیں اس لئے کہامریم نواز کو ذمہ داری دی جائے، مریم نواز پارٹی میں لیڈر شپ کا درجہ رکھتی ہیں، رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے اور چئیرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، شہزاد اکبر نے کہاتھاکہ تھیلا گاڑی میں رکھوا دیں، عمران خان نے اے این ایف کو مینج کرکے میری گرفتاری کی گئی تھی، رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے، اگر الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا، اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا ، رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے، وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔



