پاکستانتازہ ترینسیاسیات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی سمیت انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ 

یورپ، امریکہ سمیت دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد اوورسیز کمیونٹی کانفرنس میں شرکت کریں گئے۔ مخدوم سید طارق محمودالحسن

لاہور06جنوری

وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیز وفد کی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، صاحبزاد پیر رفیق الحسن قریشی کوآرڈینیٹر علماء مشائخ او پی سی پنجاب، علامہ ظہیر الحسن نقوی، سمیت مختلف ممالک سے سیاسی و سماجی ا وورسیز پاکستانیزوفد میں شامل تھے۔ وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو او پی سی پنجاب کی کارکردگی سمیت انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ وائس چیئرپرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے چیئرمنیوں کو مقرر کر دیا گیا ہیں۔ جن کی مدد سے پنجاب بھر میں اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کو تیز ی سے حل کیا جائے رہا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایڈوائزری کونسل سمیت پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہر شعبہ جات کے کوآرڈینیٹر مقرر کر دے گے ہیں۔ جویارغیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے او پی سی کو معاونت فراہم کریں گئے۔ وائس چیئرپرسن او پی سی پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس کی تیاری تیز ی کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو آگاہی دینے کے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ یورپ، امریکہ سمیت دنیا بھر سے تقریباً 2 ہزار سے زائد اوورسیز کمیونٹی کانفرنس میں شرکت کریں گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم عرصے میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی بہتری کے لیے پنجاب کی سطح پر مزید بہترین اقدامات کیے جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سمندر پارمقیم پاکستانی وطن عزیز کے حقیقی سفیر ہیں اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے موقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیز وطن عزیز میں ٹورازم میں سرمایہ کاری کریں جس سے پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا۔

Related Articles

Back to top button