پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ- دوسرا ٹیسٹ میچ- پاکستان جیت کے قریب لیکن میچ ڈرا ہو گیا۔

پاکستان کو 3 اوورز میں 15 اسکور درکار تھے، لکین وقت ختم ہونے کے باعث میچ بھی ختم۔

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 449 اسکور بنائے۔ کیوی بلےباز کونوے نے 16 چوکوں کی مدد سے 122 اسکور کیے۔ اوپنر بلےباز ٹوم لتھم، ٹوم بلنڈلم، ٹام بلنڈیل، اور میٹ ہینری کی نصف سنچریاں، بالترتیب 71، 51، اور 68 اسکور بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 4، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3،3 کیوی بلےبازوں کا شکار کیا۔ پاکستان بلےباز سعود شکیل 125 اسکور بنا کر نمایاں۔ امام الحق 83 اسکور، سرفراز احمد 78 اسکور بنا سکے۔ اعجاز پٹیل اور سودھی  کی 3،3 وکٹیں۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ 41 اسکور کی لیڈ سے شروع کی اور 277 اسکور 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی۔ ٹام بلنڈیل اور بریس ویل 74، 74 اسکور بنا کر نمایاں، اور لتم 68 اسکور بنا کے نسیم شاہ کا شکار بنے۔ کیویز نے گرین شرٹس کو 318 اسکور کا ہدف دیا۔ میچ کی آخری اننگ میں پاکستانی اوپنر اچھی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔مڈڈر آرڈر بلے باز بھی ٹیم کے لیے مضبوط سہارا نہ بن سکے۔ شان مسعود 35 اسکور، اور کپتان بابر اعظم 27 اسکور بنا سکے۔ جس کے بعد وکٹ کیپر بلےباز سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے سنچری اسکور کی لیکن پاکستان کو وننگ لمحات تک میسر نہ ہو سکے، سرفراز 118 اسکور بنا کے بریس ویل کا شکار بنے۔ کیوی باؤلر بریس ویل نے 4 شاہینوں کا شکار کیا۔ پاکستان کو آخری لمحات میں 15 اسکور درکار تھے لیکن وقت کے ختم ہونے سے میچ کو بھی ختم کرنا پڑا، جس کے باعث دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہو گیا۔

Related Articles

Back to top button