پاکستانتازہ ترینسپورٹس

شان مسعود نیوزی لینڈ کے ون ڈے کے نائب کپتان مقرر

کراچی: اوپنر شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف 9 جنوری سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ شان مسعود جنہوں نے تین سال بعد قومی ون ڈے ٹیم میں واپسی کی ہے، شاداب خان کی غیر موجودگی میں آئندہ ہوم سیریز کے دوران بابر اعظم کے نائب ہوں گے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنا آخری ون ڈے مارچ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں کھیلا۔ انہیں ٹیم میں تجربہ شامل کرنے کے لیے حارث سہیل کے ساتھ ون ڈے ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔ عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے جمعرات کو 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تجربہ کار حارث سہیل اور شان مسعود کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں لڑکوں کے پاس اب بھی پاکستان کرکٹ کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ شان مسعود  مسعود اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ بننے والے تین ون ڈے میچز بالترتیب 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button