پاکستانتازہ ترینسیاسیات

عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنائے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایسے اقدامات کرے جس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلظ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ کے گزشتہ 75 سال کشمیری عوام پر جبر کی ایک افسوسناک داستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ان مظلوم لوگوں کو حق خودارادیت کے اپنے ناقابل تنسیخ حق کا استعمال کرنے اور عزت کی زندگی گزارنے کا حق دینے سے انکاری ہے ،بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کئے ہیں، بھارت کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین میں ایک بے اختیار اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے مقبوضہ وادی میں آبادیاتی اور سیاسی تبدیلیاں کر رہا ہے۔ جمعرات کو یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن 1949 میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت اور پاکستان  نے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی قرارداد منظور کی تھی۔

Related Articles

Back to top button